نئی دہلی21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے اج ارجنٹینا میں منعقدہ 2018 سمر یوتھ اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کریں اور آئندہ اولمپکس میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ وزیر اعظم نے ایتھلیٹس کو یقین دلایا کہ حکومت انھیں خاطر خواہ مدد اور سہولتیں فراہم کرائیں گی۔ مودی نے کہا کہ نوجوان ایتھلیٹس کو اپنے اسکولوں اور گاؤوں میں کھیلوں میں شرکت کے لیے تحریک دینی چاہیے۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر کھیلوں میں ہندوستان کا درجہ اوپر اٹھانے میں خدمات کے لیے میڈل یافتگان کے کوچیز کی تعریف کی۔